پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے 5 اہم دہشت گرد جہنم واصل

11 ستمبر, 2026 09:46

شیعیت نیوز : پشاور میں شمشتو کیمپ کے قریب ارمڑ کے علاقے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا خطرناک کمانڈر عمران بھی شامل ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے کالعدم سپاہ صحابہ کے یہ دہشت گرد حساس اداروں، امام بارگاہوں اور چرچز پر بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، 4 پستول، 2 ہینڈ گرینیڈ، ایک خود ساختہ آئی ای ڈی، 5 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خاتم النبیین کمپلیکس کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، علامہ سید ساجد علی نقوی

حکام نے بتایا کہ کالعدم سپاہ صحابہ کا کمانڈر عمران عرف ابو بکر دہشت گردی، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے 20 سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری تھا۔ یہ دہشت گرد مولانا خانزیب، سینیٹر ہدایت اللہ اور ریحانزیب کی شہادت سمیت 6 فروری 2026 کے ترلئی امام بارگاہ خودکش حملے کے حوالے سے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق عمران عرف ابو بکر نے ترلئی حملے کے لیے خودکش جیکٹ باجوڑ سے منگوائی اور خودکش بمبار کو نوشہرہ سے ترلئی پہنچایا تھا۔ اس انتہائی مطلوب دہشت گرد کی گرفتاری یا نشاندہی پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

9:59 صبح ستمبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔