انصار اللہ مجاہدین کی بڑی کامیابی، اسٹریٹجک بندرگاہ المخا میں داخل، سعودی حمایت یافتہ افواج پسپا
انصار اللہ مجاہدین
شیعیت نیوز : یمن کے صوبہ تعز میں انصار اللہ مجاہدین نے شاندار پیش قدمی کرتے ہوئے اسٹریٹجک اہمیت کی حامل بندرگاہ ‘المخا’ میں داخل ہو کر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ سامنے آنے والی تازہ ترین ویڈیوز اور زمینی اطلاعات کے مطابق اس شاندار پیش رفت کے بعد سعودی حمایت یافتہ قابض افواج المخا سے پسپا ہونے پر مجبور ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی فورسز نے حجہ میں سعودی رجیم کا ایک اور مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا
واضح رہے کہ المخا بندرگاہ یمن کے مغربی ساحل پر واقع ہے اور عالمی تجارتی گزرگاہ آبنائے باب المندب کے بالکل سامنے ہونے کی وجہ سے اسے غیر معمولی اسٹریٹجک اہمیت حاصل ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق اس اہم ترین بندرگاہ پر انصاراللہ کے کنٹرول سے باب المندب پر ان کی گرفت مزید مضبوط ہو گئی ہے، جہاں سے دنیا بھر کی ایک بڑی تجارتی و بحری آمدورفت گزرتی ہے۔ اس عظیم کامیابی کو یمنی فورسز کی دفاعی اور جغرافیائی برتری کے حوالے سے ایک انتہائی اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔







