یمنی فورسز نے حجہ میں سعودی رجیم کا ایک اور مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا

10 ستمبر, 2026 12:14

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی رجیم کے ایک اور جدید مسلح جاسوس ڈرون کو یمن کی فضائی حدود میں کامیابی کے ساتھ مار گرایا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یمنی مسلح افواج نے اللہ کی مدد سے سعودی رجیم سے تعلق رکھنے والے کاریال طرز کے ایک مسلح جاسوس ڈرون کو صوبہ حجہ کی فضائی حدود میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ ترجمان کے مطابق حالیہ عرصے کے دوران یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے سعودی رجیم کے جاسوس ڈرونز کو مار گرانے کی کارروائیوں میں نمایاں تیزی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شدید ترین امریکی پابندیوں کے باوجود علمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے، چانسلر تہران یونیورسٹی

اس سے قبل یحییٰ سریع نے اپنے ایک بیان میں آگاہ کیا تھا کہ یمنی فورسز نے سعودی رجیم سے وابستہ سی ایچ 4 (CH-4) طرز کے ایک اور مسلح جاسوس ڈرون کو صوبہ الجوف کی فضاؤں میں دشمنانہ مشن انجام دیتے ہوئے مار گرایا تھا۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ یہ ڈرون گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران تباہ کیا جانے والا دوسرا اور 24 گھنٹوں کے اندر گرایا جانے والا چوتھا جاسوس ڈرون ہے، جو یمنی فورسز کی مضبوط فضائی دفاعی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

12:32 شام ستمبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔