دہشتگرد امریکی رکن کانگریس کا مکہ معاہدے کے تحت پاکستان اور ترکی سے یمن پر حملے کا مطالبہ

10 ستمبر, 2026 12:14

شیعیت نیوز : امریکی کانگریس کے ریپبلکن رکن جو ولسن نے پاکستان، ترکی اور سعودی رجیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ‘مکہ دفاعی اتحاد’ کا سہارا لیتے ہوئے یمن میں انصاراللہ مجاہدین کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کریں۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی رکن کانگریس کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن خطے میں اپنے مفادات اور ناجائز صہیونی ریاست کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔ ایکس پراپنے بیان میںاس دہشتگرد نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی اتحاد کے اصول ‘ایک پر حملہ سب پر حملہ’ کے پیش نظر اب وقت آگیا ہے کہ ترکی، پاکستان اور سعودی رجیم یمن میں انصاراللہ کے خلاف کارروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں : مکہ معاہدہ بنیادی طور پر دفاعی اتحاد ہے جس کی توسیع فی الحال زیر غور نہیں، پاکستانی دفتر خارجہ

مسلمانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ انصاراللہ اسرائیل کے لیے ایک غیر معمولی خطرہ بن چکا ہے، اور اس خطرے کا تدارک کرنے کے لیے سعودی رجیم نے گزشتہ 5 سال سے یمن کا ظالمانہ محاصرہ کر رکھا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ماضی میں امریکہ کی ایما پر بنایا گیا 37 رکنی نام نہاد اسلامی اتحاد بھی دراصل خطے میں اسرائیل کو محفوظ بنانے کے پوشیدہ ایجنڈے کا حصہ تھا۔

12:32 شام ستمبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔