مکہ معاہدہ بنیادی طور پر دفاعی اتحاد ہے جس کی توسیع فی الحال زیر غور نہیں، پاکستانی دفتر خارجہ
مکہ معاہدہ
شیعیت نیوز : پاکستان کی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان، ترکی اور سعودی رجیم کے درمیان طے پانے والا ‘مکہ معاہدہ’ بنیادی طور پر ایک دفاعی اتحاد ہے اور اس وقت اس کی توسیع کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران آگاہ کیا کہ مکہ دفاعی اتحاد کا بنیادی مقصد بازدار قوت کے ذریعے علاقائی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نتن یاہو کی دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں، امریکہ بھی 47 سال میں کچھ نہ بگاڑ سکا، ترجمان سپاہ پاسداران
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال اس معاہدے کو وسعت دینا زیر غور نہیں ہے، کیونکہ پاکستان، ترکی اور سعودی رجیم کو پہلے اپنی تنظیم اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہوگا۔ ترجمان کے مطابق اتحاد کو مکمل طور پر مستحکم کرنے کے بعد یہ معاہدہ ان تمام ممالک کے لیے کھلا ہوگا جو اس حوالے سے یکساں مؤقف اور نقطہ نظر رکھتے ہوں۔
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے واضح کیا کہ تینوں رکن ممالک معاہدے کے تحت مختلف سطحوں پر مسلسل مشاورت کر رہے ہیں اور اس کی توسیع کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ بعد کے مرحلے میں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مرحلے پر مکہ معاہدے کی توسیع کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔







