عراقی کردستان میں کوملہ دہشت گرد گروہ کا ہیڈکوارٹر تباہ، سپاہ پاسداران

25 اکتوبر, 2026 19:08

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے گزشتہ رات عراقی کردستان کے علاقے بالیسان میں علیحدگی پسند دہشت گرد گروہ کوملہ کے ہیڈکوارٹر کو ڈرون آپریشن میں نشانہ بنایا۔

ایرانی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی پیشگی جارحانہ دفاعی اقدامات کے فریم ورک کے تحت انجام دی گئی۔ ابتدائی جائزے کے مطابق حملے میں دہشت گرد گروہ کے ڈھانچے اور آپریشنل صلاحیت کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس میں 4 خلاف ورزی کرنے والے جہاز نشانے پر، سپاہ پاسداران

کوملہ گروہ نے اپنے ہیڈکوارٹر پر حملے کی تصدیق کی ہے تاہم جانی نقصان سے انکار کیا ہے۔ عراقی کردستان کے علاقے میں ڈرون حملے اور دھماکوں کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ کوملہ سمیت علیحدگی پسند گروہ عراقی کردستان کو ایران کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے اڈے کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔ سپاہ پاسداران متعدد بار خبردار کر چکی ہے کہ ایران کی سلامتی کے خلاف سرگرم دہشت گرد گروہوں کو جہاں بھی ہوں نشانہ بنایا جائے گا۔

8:04 شام اکتوبر 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔