ایران اور روس کے درمیان اہم اقتصادی معاہدے طے پا گئے

09 ستمبر, 2026 17:27

شیعیت نیوز : ایران اور روس نے باہمی اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مالی معاملات، افرادی قوت اور روزگار کے شعبوں میں اہم معاہدوں اور نئی مفاہمتوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ایرانی وزیر اقتصادی امور سید علی مدنی زادہ نے ماسکو کے دورے میں روسی حکام سے کامیاب مذاکرات کے بعد ان معاہدوں کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی رجیم دوسرے ممالک کو یمن جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے، امریکی چینل

ایرانی وزیر نے کہا کہ ان معاہدوں پر سنجیدگی سے عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاشی محاصرے اور اقتصادی جنگ کے موجودہ حالات میں شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارتی اور متبادل راستے قائم کرنا دشمن کے دباؤ کو بے اثر کرنے کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی ہے۔ مدنی زادہ کے مطابق ایران کو ضروری اشیا کی فراہمی میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے اور پابندیوں کے اثرات کم کرنے کے لیے ایرانی معیشت کی مزاحمتی صلاحیت کو مسلسل مضبوط کیا جا رہا ہے۔

5:36 شام ستمبر 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔