زنگ آلود امریکی جنگی جہاز خلیج فارس میں داخل نہیں ہو سکیں گے، جنرل عبداللہی

24 اکتوبر, 2026 14:11

شیعیت نیوز : ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکی سامراج کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی صورت اور کسی بھی وقت زنگ آلود امریکی جنگی جہازوں کو دوبارہ خلیج فارس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران کی باوقار اور طاقتور مسلح افواج نے امریکی بحریہ کو، جسے ٹرمپ اور امریکی قیادت امریکی طاقت کی معراج سمجھتے ہیں اور جس کے ذریعے خطے اور دنیا کو دھمکاتے ہیں، اس حد تک بے اثر کر دیا ہے کہ وہ خلیج فارس کے اطراف کے پانیوں یا ایران کی سمندری حدود کے قریب آنے کے قابل بھی نہیں رہی۔

میجر جنرل عبداللہی نے کہا کہ ٹرمپ بار بار دعویٰ کرتا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہتا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں رکھنے چاہئیں، یہ کھلا تضاد عالمی رائے عامہ اور خصوصاً امریکی عوام کو دھوکہ دینے کے لیے ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر تمہیں یقین ہے کہ ایران کی تمام فوجی صلاحیتیں تباہ ہو چکی ہیں تو تمہارے زنگ آلود جنگی جہاز اور بزدل افواج آبنائے ہرمز یا ایران کی سمندری و زمینی سرحدوں کے قریب آنے کی جرات کیوں نہیں کرتیں؟

یہ بھی پڑھیں : امریکی طاقت بڑھاپے کا شکار ہو چکی، ٹرمپ کچھ نہیں کر سکتا، میجر جنرل عبداللہی

انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کے پختہ عزم، استقامت والی ایرانی قوم، جاں نثار مسلح افواج اور حکام کے ارادے سے یہ طے پا چکا ہے کہ امریکہ، اس کی ناجائز اولاد صیہونی حکومت اور ان کی جارح افواج کو اسی دلدل میں مزید دھنسایا جائے گا جو انہوں نے اپنے ہاتھوں سے بنائی ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد پر بھروسہ کرتے ہوئے ایران کی طاقت کی حکمت عملی یہ ہے کہ یہ محاذ آرائی جتنی طویل ہوگی، دشمن کو اتنا ہی زیادہ موت اور زوال کی دلدل میں دھکیلا جائے گا۔

2:56 شام اکتوبر 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔