سعودی رجیم دوسرے ممالک کو یمن جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے، امریکی چینل

09 ستمبر, 2026 17:26

شیعیت نیوز : امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی رجیم نے یمن پر بڑے حملے کے لیے جنگی منصوبے تیار کر کے اپنے اتحادیوں کو آگاہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب یمنی فورسز (انصاراللہ) کے تباہ کن جوابی حملوں کے نتیجے میں سعودی رجیم کے جنوبی علاقوں میں 73 افراد زخمی اور تیل کی تنصیبات میں شدید آگ لگ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الجوف میں یمنی فورسز کی کامیاب کارروائی، سعودی حمایت یافتہ عناصر کے ٹھکانے تباہ

رپورٹ کے مطابق سعودی سفارت کاروں نے امریکی سینیٹروں کو بتایا ہے کہ انصاراللہ کے ساتھ سیاسی رابطے ختم ہو چکے ہیں، لہذا واشنگٹن ممکنہ حملوں کی حمایت کرے۔ سعودی رجیم نے امریکی سینٹرل کمانڈ سے آئندہ اقدامات پر اتفاق کرتے ہوئے یورپی اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیا ہے اور خطے کے دیگر ممالک کو بھی یمن جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ادھر انصاراللہ کی جانب سے تیل کی تنصیبات پر کامیاب حملوں کے بعد سعودی وزارت توانائی نے سرگرمیاں عارضی طور پر روکنے کی تصدیق کی ہے۔ دریں اثنا، عدن میں امریکی سفارتخانے نے منافقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی رجیم کی جارحیت کی حمایت کی ہے اور یمن پر سعودی حملوں کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے انصاراللہ کو ذمہ دار ٹھہرانے کی بے بنیاد کوشش کی ہے۔

5:36 شام ستمبر 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔