خلیج فارس میں کشیدگی اور امریکی جنگی جہازوں پر حملہ، خام تیل کی قیمت 100 ڈالر سے متجاوز

09 ستمبر, 2026 17:39

شیعیت نیوز : خلیج فارس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے میں ہونے والی تازہ فوجی کارروائیوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 2 فیصد اضافے کے ساتھ 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی ہے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل بھی 94 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہر فوجی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایرانی وزارت خارجہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں یہ تیزی امریکی فوجی کارروائیوں اور جوابی حملوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کے مطابق کروز میزائلوں اور ایجس دفاعی نظام سے لیس امریکی بحریہ کے دو جنگی تباہ کن جہازوں (DDG-119 اور DDG-53) کو آج علی الصبح حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ علاقائی صورتحال میں اس تیزی نے توانائی کی عالمی منڈیوں میں سپلائی کے خطرات مزید بڑھا دیے ہیں اور خلیج فارس و آبنائے ہرمز میں مزید کشیدگی کے نتیجے میں قیمتوں میں مسلسل اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

5:49 شام ستمبر 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔