ہر فوجی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ نے متعدد ایرانی آئل ٹینکروں پر امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج اپنے دفاع کے فطری حق کے استعمال میں کسی شش و پنج کا مظاہرہ نہیں کریں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس اور بحیرۂ عمان میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانا امریکی بحری ناکہ بندی اور اقتصادی جنگ کا تسلسل ہے، جو اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : الجوف میں سعودی عرب کے 135 فضائی حملے ناکام، زمینی حقائق تبدیل نہ ہو سکے
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق، آئل ٹینکروں پر امریکی حملے کے جواب میں ایرانی مسلح افواج نے اردن میں موجود ان امریکی فوجی اڈوں اور جنگی جہازوں کو دفاعی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جو ایران کے خلاف کارروائیوں میں معاون تھے۔ ایران نے ملکی خودمختاری کے دفاع کا عزم دہراتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور سیکریٹری جنرل سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی امن و سلامتی کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر امریکہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔







