امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایرانی جنرل

08 ستمبر, 2026 17:14

شیعیت نیوز : ایران کے قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن‌الرضا نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اقتصادی ناکہ بندی میں حصہ لینے والے امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے یہ بات شہید لیفٹیننٹ جنرل عزیز نصیرزادہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر کہی۔

مزید پڑھیں : بحرین میں شیعہ علماء اور مذہبی اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن، کارروائیوں پر تشویش

انہوں نے واضح کیا کہ وزارت دفاع شہید عزیز نصیرزادہ کے چار سالہ منصوبے کو پوری قوت اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھا رہی ہے، جو پہلے ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جا چکا ہے اور تمام ذمہ داران اسی پر عمل پیرا ہیں۔ اقتصادی ناکہ بندی کرنے والے امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے یقین دلایا کہ قوم مطمئن رہے، ہمارے پاس یہ صلاحیت موجود ہے اور جلد اس کے نتائج سب کے سامنے ہوں گے۔

6:09 شام ستمبر 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔