مولانا سید کرار الحسینی کا کربلائے معلیٰ سے بلتستان کا دورہ، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
شیعیت نیوز : معروف عالم دین مولانا سید کرار الحسینی نے کربلائے معلیٰ سے بلتستان کا اہم دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے مختلف دینی، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے خطے کی ممتاز مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور باہمی روابط، اتحاد اور اجتماعی امور کے فروغ کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق، بلتستان میں مولانا سید کرار الحسینی کی سرپرستی میں متعدد دینی مراکز، دینیات سینٹرز اور تعلیمی شعبوں میں قابلِ قدر خدمات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ آپ عرصہ دراز سے کربلائے معلیٰ میں مقیم ہیں اور وہاں اردو زبان میں مجالس و محافل سے خطاب کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی میڈیا کا دعویٰ: پاکستانی طیارے یمن جنگ میں شامل، عوام میں شیدید غم و غصہ
کربلائے معلیٰ میں ان کی مجالس میں پاکستان بالخصوص بلتستان سے تعلق رکھنے والے زائرین اور مومنین کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ مولانا کی ان شاندار علمی، دینی، تبلیغی اور فلاحی خدمات کو بلتستان اور پاکستان سے لے کر کربلائے معلیٰ تک ہر سطح پر انتہائی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔







