شہید سید حسن نصراللہؒ کی برسی پر تکریم شہداء کانفرنس، انجمن سجادیہ کی حلف برداری

09 اکتوبر, 2026 07:55

شیعیت نیوز : شہید مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی برسی کی مناسبت سے گلگت میں انجمنِ سجادیہ نگر کالونی کے زیر اہتمام عظیم الشان ‘تکریم شہداء کانفرنس’ اور اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروقار تقریب کے موقع پر انجمنِ سجادیہ نگر کالونی کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری بھی عمل میں آئی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی امام جمعہ گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی تھے۔

تکریم شہداء کانفرنس میں گلگت بلتستان بھر سے مختلف مکاتب فکر اور اسٹیک ہولڈرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نمایاں شرکاء میں مرکزی امامیہ، انجمنِ حسینیہ نگر، حسینیہ سپریم کونسل نگر، جعفریہ فاؤنڈیشن، مددگار فاؤنڈیشن، سارا ویلفیئر فاؤنڈیشن، تحریکِ بیداری گلگت ریجن کے عہدیداران، کارکنان اور انجمنِ سجادیہ کے سابق صدور شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی میڈیا کا دعویٰ: پاکستانی طیارے یمن جنگ میں شامل، عوام میں شیدید غم و غصہ

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور مہمانانِ گرامی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شہدائے مقاومت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تمام معزز مہمانوں نے نگر کالونی کی نو منتخب تنظیم اور اس کی کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر شہدائے مقاومت کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

8:43 صبح اکتوبر 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔