ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف کی قم میں مراجع عظام سے ملاقات
ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف کی قم میں مراجع عظام سے ملاقات
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر محمد رضا عارف نے اپنے دورۂ قم کے دوران ممتاز مراجع عظام آیت اللہ العظمی سید موسیٰ شبیری زنجانی اور آیت اللہ کریمی جہرمی سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال اور حکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں : غزہ کا ملبہ ہٹانے سے جنگی جرائم کے شواہد مٹ جائیں گے، اقوام متحدہ
نائب صدر نے مراجع عظام کی رہائش گاہوں پر حاضری دی اور انہیں حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں کیے جانے والے تازہ اقدامات، پالیسیوں اور آئندہ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے ملک کو درپیش اہم مسائل اور ان کے حل کے لیے حکومتی پروگراموں سے بھی آگاہ کیا تاکہ ملکی معاملات اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے مراجع عظام کو اعتماد میں لیا جا سکے۔







