غزہ کا ملبہ ہٹانے سے جنگی جرائم کے شواہد مٹ جائیں گے، اقوام متحدہ

08 ستمبر, 2026 12:25

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانچسکا البانیزے نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کا ملبہ ہٹانے کی کارروائیوں سے فلسطینی شہریوں کے خلاف کیے گئے جنگی جرائم کے اہم شواہد ضائع ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ملبہ صاف کرنے سے قبل شواہد جمع کرنا اور شہداء کی شناخت مکمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں : جتنی جلدی امریکہ خطے سے نکل جائے اس کے لیے بہتر ہے، ایرانی نائب اسپیکر

فرانچسکا البانیزے نے واضح کیا کہ غزہ کا ملبہ محض تباہ شدہ عمارتوں کا ڈھیر نہیں بلکہ یہ جرائم کا منظر، قبرستان اور اہم مادی ثبوت ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی کمپنیاں ملبہ ہٹانے میں حصہ لے رہی ہیں، جس سے شواہد مٹانے کا شدید خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں 6 کروڑ 10 لاکھ ٹن ملبہ جمع ہے جسے صاف کرنے میں تقریباً سات سال لگ سکتے ہیں۔

حماس نے اقوام متحدہ کی نمائندہ کے اس انتباہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملبہ ہٹانے کا عمل اس طرح کیا جائے کہ ملبے تلے موجود لاپتا افراد کی لاشیں نکالی جاسکیں اور جنگی جرائم کے شواہد محفوظ رہیں۔ واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے دوران اب تک 73 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

1:40 شام ستمبر 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔