شیخ الازہر کے یمن جنگ بندی مؤقف کی حمایت وقت کی ضرورت ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

22 اکتوبر, 2026 08:09

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ یمن میں جنگ بندی اور قیام امن کے حوالے سے شیخ جامعہ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب کے مؤقف کی حمایت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اپنے پیغام میں علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ ہمارا پیغام یہ ہے کہ امت مسلمہ یمنی عوام کے تحفظ، انسانی امداد کی فراہمی اور جنگ کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے مؤثر ثالثی کا کردار ادا کرے، علامہ سید ساجد علی نقوی

واضح رہے کہ شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب نے خطے میں جاری جنگوں اور تنازعات کے خاتمے کی اپیل کرتے ہوئے عقل و حکمت کی حامل، مخلص اور امن کی خواہاں شخصیات پر مشتمل فوری ثالثی و مصالحتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی تھی۔ یمن کی قومی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ محمد عبدالسلام نے بھی شیخ الازہر کے نام اپنے پیغام میں اس اپیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ امن کی کوششیں لڑائی روکنے اور عوام کی مشکلات ختم کرنے کا ذریعہ بنیں گی۔

اس سے قبل علامہ سید ساجد علی نقوی بھی رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای اور شیخ الازہر کے بیانات کو خطے کے امن و استحکام کے لیے مثبت اور سنجیدہ رہنمائی قرار دے چکے ہیں، جبکہ کراچی میں منعقدہ ملت تشیع پاکستان کے قومی مشاورتی اجلاس نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان یمن اور سعودی عرب کے تنازع میں فریق بننے کے بجائے آئین کے آرٹیکل 40 کے تحت ثالث کا کردار ادا کرے۔

9:14 صبح اکتوبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔