آئی ایس او سربراہ کی جوہرآباد آمد، مولانا ظہیر الحسن کربلائی کی عیادت
شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے اپنے وفد کے ہمراہ ضلع خوشاب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف علمی، دینی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور جوہرآباد میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ شمالی پنجاب کے صدر مولانا ظہیر الحسن کربلائی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی، خیریت دریافت کی اور ان کی مکمل صحت و سلامتی کے لیے دعا کی۔
مولانا ظہیر الحسن کربلائی نے سید امین شیرازی کو دوسری مرتبہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی صدارت کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ ضلع خوشاب کے سابق صدر مولانا ظفر عباس علوی اور حوزہ علمیہ قم کے فاضل آغا مولانا سید محمد تقی شیرازی بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : سید امین شیرازی آئی ایس او پاکستان کا دوبارہ مرکزی صدر منتخب
مرکزی صدر آئی ایس او کے ہمراہ سید علی عمران، آئی ایس او سینٹرل پنجاب کے صوبائی صدر برادر سفیر، آئی ایس او ضلع خوشاب کے سابق جنرل سیکرٹری برادر قدیر اور ضلعی صدر برادر ذین عباس بھی شریک تھے۔ شرکاء کے مطابق یہ ملاقات باہمی محبت، احترام اور تنظیمی روابط کے فروغ کا مظہر تھی۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب کے صوبائی نائب صدر استاد ذوالفقار اسدی نے بھی اپنے وفد اور ضلع خوشاب کے صدر راجہ غلام شبیر خان جنجوعہ کے ہمراہ جوہرآباد میں مولانا ظہیر الحسن کربلائی سے ملاقات کی اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔ مولانا ظہیر الحسن کربلائی نے تنظیمی برادران کی محبت، خلوص اور نیک تمناؤں کو اپنے لیے باعث تقویت قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔







