پچھلی بار بھی کام تمام کرنے آئے تو ایران مزید طاقتور ہوا، ہمارے بھی کچھ کام ادھورے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

19 اکتوبر, 2026 09:15

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کی حالیہ دھمکی آمیز بیان بازی کا جواب دیتے ہوئے امریکہ اور غاصب اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ پچھلی بار جب تم نے ’کام تمام کرنا‘ چاہا تو ایران پہلے سے بھی زیادہ طاقتور بن کر ابھرا۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں بدامنی امریکی و صیہونی جارحیت کا نتیجہ ہے، امریکہ نے دو ہفتے بعد عہد توڑا، ایرانی وزیر خارجہ

اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا کہ کیا تم دوبارہ اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہو؟ شوق سے آؤ، لیکن ہوشیار رہنا، ہمارے بھی کچھ کام ادھورے ہیں۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ نیتن یاہو صرف جیل جانے سے بچنے کے لیے امریکہ کو ایک اور جنگ میں دھکیل رہا ہے، چاہے اس کے نتائج اسرائیل کے لیے کچھ بھی ہوں، امریکی صدر کی تو بات ہی چھوڑ دیں۔

اس سے قبل ہفتے کے روز بغداد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 52ویں اجلاس کے موقع پر عراقی وزیراعظم سے ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ مغربی ایشیا میں بدامنی کی اصل جڑ غاصب اسرائیل کا قبضہ اور توسیع پسندانہ پالیسیاں ہیں، جس نے فلسطین میں نسل کشی کے ساتھ ساتھ لبنان، شام اور ایران کے خلاف فوجی جارحیت کر کے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت ایران پر دو جنگیں مسلط کر چکے ہیں، اور دونوں بار ایرانی قوم کی مزاحمت اور مسلح افواج کی کامیاب جوابی کارروائیوں نے جارحین کو جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کیا۔

10:17 صبح اکتوبر 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔