عراقی اہل بیتؑ یونیورسٹی کے وفد کی متولی مسجد جمکران سے ملاقات، علمی و ثقافتی تعاون پر اتفاق

08 ستمبر, 2026 12:08

شیعیت نیوز : عراقی اہل بیت (ع) یونیورسٹی کے وفد نے مسجد مقدس جمکران کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق نژاد سے ملاقات کی، جس میں "مہدویت کی ثقافت کے فروغ اور عشرہ وحدتِ انسانی” کے منصوبے کے حوالے سے ایران اور عراق کے درمیان علمی و ثقافتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اہم نشست میں مہدویت کے افکار کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مسجد مقدس جمکران، مسجد سہلہ اور عتباتِ عالیات کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا گیا۔

عراق کی اہل بیت (ع) یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر محسن قزوینی نے تجویز پیش کی کہ شعبان کے ابتدائی ایام کے عظیم اجتماعات کے پیش نظر ماہِ شعبان کے پہلے نصف حصے کو "عشرہ وحدتِ انسانی” کے عنوان سے مختص کیا جائے۔ انہوں نے مہدویت کو ایک عالمی موضوع کے طور پر متعارف کرانے کے لیے دونوں ممالک اور عالم اسلام کے علمی و ثقافتی مراکز کے درمیان باہمی تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔

مزید پڑھیں : ایران پر حملے کی صورت میں امریکی تیل و گیس کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے، قالیباف

حجۃ الاسلام والمسلمین اجاق نژاد نے اس منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسے امام خمینی (رہ) اور شہدائے مقاومت کے نظریات کی روشنی میں مرتب کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مسجد جمکران اور مسجد سہلہ کو محور بناتے ہوئے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے اختتام پر اہل بیت (ع) یونیورسٹی عراق کی جانب سے حجۃ الاسلام اجاق نژاد اور ڈاکٹر آیت پیمان کو ان کی گراں قدر علمی و ثقافتی خدمات کے اعتراف میں "اعزازِ علمی” سے بھی نوازا گیا۔

1:04 شام ستمبر 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔