ایران پر حملے کی صورت میں امریکی تیل و گیس کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے، قالیباف

07 ستمبر, 2026 17:04

شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسٹ کی حالیہ دھمکیوں کے جواب میں نئی حکمتِ عملی کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو خطے میں موجود امریکی تیل اور گیس کمپنیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس حکمتِ عملی کو سمجھنا انتہائی آسان ہے۔ خطے میں تیل اور گیس کی پیداوار کا وسیع نظام مختلف مقامات پر پھیلا ہوا ہے، جو ایران کی مکمل رسائی میں ہے اور جوابی حملے کے لیے آسان ہدف ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں : آبنائے ہرمز کے محفوظ راستوں پر عمان سے مذاکرات حتمی مرحلے میں ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

قالیباف نے امریکی وزیرِ جنگ کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر امریکہ نے ایران کے اثاثوں پر حملہ کیا تو اسے بھی بالکل اسی طرح کے سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پہلے ہی اپنی اس عسکری صلاحیت کو ثابت کر چکا ہے اور امریکہ کو چاہیے کہ وہ اپنی ان فوجی تنصیبات سے اس بارے میں پوچھے جو ایرانی حملوں کے نتیجے میں غیر فعال ہو چکی ہیں۔

6:10 شام ستمبر 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔