فلسطینیوں کی نسل کشی عالمی اخلاقی بحران ہے، ڈاکٹر حمید شہریاری
سنیٹ پیٹرز برگ اجلاس
شیعیت نیوز : روس کے شہر سنیٹ پیٹرز برگ میں مذہبی رہنماؤں کے دوسرے بین الاقوامی اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور دیگر ممالک کے علما نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمید شہریاری اور روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے اہم عالمی مسائل اور فلسطین کی کشیدہ صورتحال پر خصوصی خطاب کیا۔
ڈاکٹر حمید شہریاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانی کرامت اور عدالت اسلامی نظام کی بنیادی اقدار ہیں۔ انہوں نے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کو عالمی اخلاقی بحران کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی کارروائیاں کھلی نسل کشی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت بچوں اور خواتین کے قتل کو منصفانہ جنگ قرار دے کر انسانی حقوق کے دعویدار عالمی نظام کے منافقانہ اور دوہرے معیار کو بے نقاب کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں : نوجوان نسل کی علمی و فکری تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ ساجد علی نقوی
ایرانی سفیر ڈاکٹر کاظم جلالی نے زور دیا کہ ہمیں ظلم اور ناانصافی کے مقابل کھڑا ہونا ہوگا، جس کا موجودہ دور میں سب سے بڑا مظہر امریکہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صیہونیت جدید ذرائع استعمال کر کے تمام الٰہی ادیان کی روایات اور اخلاق کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اجلاس میں روسی گورنر اور مذہبی شخصیات نے بھی مغربی و مادی اثرات کے مقابل دینی اقدار کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کو عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری قرار دیا۔







