نوجوان نسل کی علمی و فکری تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ ساجد علی نقوی
علامہ ساجد نقوی
شیعیت نیوز : قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی علمی و فکری تربیت اور دینی علوم سے ان کی وابستگی موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ شعبۂ پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ بین المدارس علمی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے علمی و دینی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے جامعۃ المصطفیٰ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مدارس کے درمیان صحت مند علمی مسابقت سے طلباء و طالبات کی استعداد کو مزید نکھارا جا سکتا ہے۔ تقریب کے دوران مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں اعزازات اور نفیس انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
مزید پڑھیں : کابل میں پرامن شیعہ مظاہرین پر طالبان کا وحشیانہ کریک ڈاؤن
اس عظیم الشان تقریب میں جامعۃ المصطفیٰ کے مسئول مولانا انیس الحسنین خان، بزرگ عالم دین علامہ ملک اعجاز حسین نجفی، علامہ افتخار نقوی، علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ شیخ اسحاق نجفی اور علامہ انور نجفی سمیت علماء کرام، فضلاء، اساتذہ اور سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء کے تحقیقی ذوق کو سراہا گیا اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔







