امریکی جارحیت کا دندان شکن جواب، امریکی بحری بیڑے فرار

06 ستمبر, 2026 10:39

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے عالمی دہشت گردی میں ملوث امریکی فوج کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے طیارہ بردار جہاز، ڈسٹرائر اور ریموٹ کنٹرول جہاز شمپاد کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد امریکی بیڑے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، سپاہ پاسداران کی بحریہ نے 3 ایرانی ٹینکروں پر امریکی حملے کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستے میں 3 ٹینکرز اور دیگر علاقوں میں 3 امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔ اسی دوران آبنائے ہرمز کے محفوظ زون میں دراندازی کی کوشش کرنے والے امریکی ریموٹ کنٹرولڈ جہاز ‘شمپاد’ پر بھی کامیاب حملہ کر کے خبردار کیا گیا کہ یہ گزرگاہ مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے۔

مزید پڑھیں : جزیرہ خارک اور جاسک میں ایرانی آئل ٹینکرز پر امریکی حملہ

سپاہ کی فضائیہ نے بھی امریکی طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے، جس کے نتیجے میں امریکی جہاز نقصان اٹھا کر خوف کے باعث فرار ہو گئے۔ امریکی سینٹکام نے بھی اس کارروائی کی تصدیق کی ہے۔ سپاہ پاسداران نے تمام بحری جہازوں کو سخت انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ امریکی دھوکے میں نہ آئیں اور غیر مجاز راستوں سے گریز کریں ورنہ انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔

ان کارروائیوں سے واضح ہوتا ہے کہ ایران نے اپنی نئی فوجی حکمت عملی کے تحت ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب صرف حملے کے بعد جواب کا انتظار نہیں کرتا، بلکہ دشمن کی جارحیت کا پیشگی اور بھرپور جواب دیتا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ایران کی اس نئی طاقت کے پیش نظر اپنی پالیسیوں کا ازسرِنو جائزہ لینا ہوگا۔

11:25 صبح ستمبر 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔