جزیرہ خارک اور جاسک میں ایرانی آئل ٹینکرز پر امریکی حملہ

06 ستمبر, 2026 10:33

شیعیت نیوز : امریکی دہشت گرد فوج نے آج صبح جزیرہ خارک اور صوبہ ہرمزگان کے علاقے جاسک کے اطراف میں تین ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا ہے، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق، جزیرہ خارک کے قریب نشانہ بننے والے ٹینکر کی موصولہ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملے کے فوراً بعد جہاز کے کولنگ سسٹم نے آگ پر قابو پا لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف امریکی جنگ تباہ کن ثابت ہوئی، برنی سینڈرز کا اعتراف

دوسری جانب جاسک میں امریکی دہشت گرد فوج نے مزید دو ٹینکروں کو نشانہ بنایا، جن میں سے ایک خالی تھا جبکہ دوسرا تیل کی کھیپ لے جا رہا تھا۔ بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں ٹینکروں کے عملے کو ریسکیو کشتیوں کے ذریعے بحفاظت ساحل پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

11:02 صبح ستمبر 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔