ایران کے خلاف امریکی جنگ تباہ کن ثابت ہوئی، برنی سینڈرز کا اعتراف
برنی سینڈرز
شیعیت نیوز : امریکی ریاست ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف ٹرمپ کی غیر قانونی اور تباہ کن جنگ نے نہ صرف ہزاروں جانیں ضائع کی ہیں بلکہ امریکی معیشت کو بھی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی بمباری میں شدت، نبطیہ میں اسپتال مکمل تباہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے پیغام میں امریکی سینیٹر نے ہوشربا مہنگائی اور معاشی بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں یومِ مزدور کی چھٹیوں کے موقع پر پٹرول کی قیمت کبھی 4 ڈالر فی گیلن سے زیادہ نہیں رہی، لیکن آج یہ 4.15 ڈالر فی گیلن کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے۔ برنی سینڈرز نے امریکی استعمار کی ان پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے زور دیا کہ ہمیں ہر صورت اس جنگ کو فوری طور پر ختم کرنا ہوگا۔







