جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی بمباری میں شدت، نبطیہ میں اسپتال مکمل تباہ

06 ستمبر, 2026 10:27

شیعیت نیوز : غاصب صیہونی حکومت نے اپنی ریاستی دہشت گردی اور بربریت کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، لبنانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ الفوقا میں واقع ‘غندور اسپتال’ کو براہ راست نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اس کے علاوہ النبطیہ کے الراہبات محلے پر بھی صیہونی درندوں نے وحشیانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ شہری شدید زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں امریکی دراندازی ناکام، ریموٹ کنٹرول جہاز کا نشانہ

دوسری جانب جنوبی لبنان کے علاقے عربصالیم پر ہونے والے ایک اور ظالمانہ اسرائیلی حملے میں ایک لبنانی شہری شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے طبی مراکز اور رہائشی آبادیوں کو نشانہ بنانا ان کے صریح جنگی جرائم اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔

11:03 صبح ستمبر 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔