آبنائے ہرمز میں امریکی دراندازی ناکام، ریموٹ کنٹرول جہاز کا نشانہ

06 ستمبر, 2026 10:24

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے محفوظ علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے امریکی دہشت گرد فوج کے ایک ریموٹ کنٹرول فوجی بحری جہاز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، مذکورہ ریموٹ کنٹرول بحری جہاز امریکی دہشت گرد فوج سے تعلق رکھتا تھا جو اس حساس علاقے میں داخل ہونے کی مذموم کوشش کر رہا تھا۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ دشمن کی کسی بھی مایوس کن کارروائی پر ایرانی مسلح افواج کی کڑی نظر ہے اور ایسی ہر کوشش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں صیہونی فوج کی پسپائی؛ نفری کم کرنے کی تیاری

آبنائے ہرمز کو ایک انتہائی اہم تزویراتی آبی گزرگاہ قرار دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مکمل طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے کنٹرول میں ہے۔ سپاہ پاسداران نے امریکی استعمار کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اب یہ جان لینا چاہیے کہ اس کے پاس خطے سے نکلنے اور اپنی شرارتیں بند کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا۔

11:02 صبح ستمبر 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔