جنوبی لبنان میں صیہونی فوج کی پسپائی؛ نفری کم کرنے کی تیاری
صیہونی فوج
شیعیت نیوز : جنوبی لبنان میں مزاحمت کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے غاصب اسرائیلی فوج نے اپنی موجودگی کم کرنے اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب پسپائی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
اسرائیلی سرکاری میڈیا نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ غاصب فوج جنوبی لبنان کے علاقے علی الطاہر میں اپنی نام نہاد کارروائیوں کے بعد پیچھے ہٹ رہی ہے۔ نئے منصوبے کے تحت اسرائیلی نفری جنوبی لبنان کے کئی علاقوں سے انخلا کر کے مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب 3 سے 4 کلومیٹر اندر نئی پوزیشنز سنبھالے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران سے جنگ میں امریکی بحریہ کی کمزوریاں بے نقاب، روسی تجزیہ کار
رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج کی دوبارہ تعیناتی اور پسپائی کے اس منصوبے کو ‘سرمئی لکیر’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس بزدلانہ حکمت عملی کے تحت غاصب فوج اس نئے حفاظتی علاقے میں اپنی کارروائیوں کے لیے مختلف مقامات قائم کرے گی جو دراصل مزاحمتی بلاک کے سامنے ان کی کھلی شکست کا اعتراف ہے۔







