ایران سے جنگ میں امریکی بحریہ کی کمزوریاں بے نقاب، روسی تجزیہ کار

06 ستمبر, 2026 10:21

شیعیت نیوز : روسی مصنف اور تجزیہ کار الیگزینڈر تیموخین نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہونے والی محاذ آرائی نے امریکی استعمار کی بحریہ کی کئی بنیادی کمزوریوں اور خامیوں کو دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا ہے۔

روسی جریدے ‘وزگلیاد’ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ‘ابراہام لنکن’ تقریباً 8 ماہ کی طویل اور تھکا دینے والی تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ کی بندرگاہ پٹایا پہنچا ہے۔ اس طویل مشن کے دوران امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو بھوک، شدید ذہنی دباؤ اور یہاں تک کہ خودکشی کی کوششوں جیسے سنگین مسائل کا سامنا رہا، جس نے امریکی بحریہ کے اندر ایک بڑا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی دھوکے میں نہ آئیں؛ خلیج فارس میں بحری جہازوں کو ایرانی انتباہ

تیموخین کے مطابق، ان مسائل کی بنیادی وجہ امریکی بحری حکمت عملی کی صریح ناکامی ہے۔ امریکا تاحال یہ تعین نہیں کر پایا کہ مستقبل کی جنگوں میں اسے اپنی بحری طاقت کو کس طرح استعمال کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بحران نے امریکی اندرونی سیاست اور اقتدار کی کشمکش کو بھی تیز کر دیا ہے، جس سے ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی قیادت پر دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ امریکی معاشرے میں کسی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

11:12 صبح ستمبر 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔