امریکی دھوکے میں نہ آئیں؛ خلیج فارس میں بحری جہازوں کو ایرانی انتباہ

06 ستمبر, 2026 10:18

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے قریب موجود تمام بحری جہازوں کو سخت انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ امریکی استعمار کے دھوکے میں نہ آئیں اور کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت سے سختی سے گریز کریں۔

سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، امریکی دہشت گرد فوج نے ہفتے کی صبح آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی مذموم کوشش کے دوران ایران کے تین تیل بردار بحری جہازوں پر بزدلانہ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں انہیں نقصان پہنچا۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ایرانی بحریہ کے جوانوں نے اللہ کی نصرت اور عوام کی حمایت سے اس امریکی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جارحیت نہ رکی تو جنگی جہازوں پر شدید حملے ہوں گے، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

جوابی کارروائی کی تفصیلات کے مطابق، ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں غیر مجاز راستے سے گزرنے والے تین تیل بردار بحری جہازوں اور دیگر علاقوں میں امریکی استعمار سے وابستہ تین جہازوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

سپاہ پاسداران نے تمام بحری جہازوں کو واضح وارننگ دی ہے کہ وہ امریکی سازشوں کا حصہ بننے سے باز رہیں۔ اگر کسی بھی جہاز نے اس انتباہ کو نظر انداز کیا اور غیر مجاز آبی راستوں سے گزرنے کی کوشش کی تو اسے فوری طور پر نشانہ بنایا جائے گا۔

11:39 صبح ستمبر 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔