امریکی جارحیت نہ رکی تو جنگی جہازوں پر شدید حملے ہوں گے، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

06 ستمبر, 2026 10:15

شیعیت نیوز : ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ڈیفنس ہیڈکوارٹر نے امریکی فوج کو سخت انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر خطے میں اس کی جارحانہ کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو امریکی جنگی بحری جہازوں کو مزید تباہ کن حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔

خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے دوٹوک بیان میں واضح کیا کہ اگر واشنگٹن خطے میں اپنی استعماری اور جارحانہ کارروائیاں جاری رکھتا ہے، ایرانی بحری جہازوں کے لیے خطرات پیدا کرتا ہے یا بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے، تو ایرانی مسلح افواج اس کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور بڑے پیمانے پر جواب دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی محاصرے کے خلاف ایرانی کارروائی؛ جنگی جہازوں پر کروز میزائل فائر

انہوں نے امریکی استعمار کو خبردار کیا کہ ایسی کسی بھی حرکت کی صورت میں خطے میں موجود ان کے فوجی بیڑوں کو شدید ترین حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایران کی جانب سے یہ سخت انتباہ امریکی فوج کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نے خلیج فارس اور خلیج عمان میں تین ایرانی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

11:42 صبح ستمبر 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔