امریکی محاصرے کے خلاف ایرانی کارروائی؛ جنگی جہازوں پر کروز میزائل فائر

05 ستمبر, 2026 16:54

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے امریکی استعمار کا بحری محاصرہ توڑنے کے لیے بحیرہ عمان اور بحر ہند کے شمال میں موجود امریکی جنگی جہازوں پر کروز میزائل داغ دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کو اعلیٰ سطح سے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ دشمن کی بحری ناکہ بندی کو ہر صورت ناکام بنائیں اور امریکی بیڑوں کو ملکی

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی میں انسانیت لرز اٹھی، کالعدم لشکر جھنگوی کے درندوں کے ہاتھوں شادی شدہ خاتون بیدردی سے قتل

سرحدوں سے دور دھکیلیں۔ ان دفاعی احکامات کے تحت آج صبح امریکی بحری پوزیشنز کی جانب جدید کروز میزائل فائر کیے گئے۔

اگرچہ تاحال میزائلوں کے اہداف پر لگنے اور نقصانات کی حتمی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، تاہم اس جرات مندانہ کارروائی نے عالمی سطح پر شدید اثرات مرتب کیے ہیں۔ اس حملے کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں زبردست اچھال آیا ہے اور فی بیرل قیمت ایک بار پھر 96 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

5:49 شام ستمبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔