راولپنڈی میں انسانیت لرز اٹھی، کالعدم لشکر جھنگوی کے درندوں کے ہاتھوں شادی شدہ خاتون بیدردی سے قتل

05 ستمبر, 2026 16:43

شیعیت نیوز : راولپنڈی میں انسانیت کو شرما دینے والا ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پولیس چوکی رتہ امرال کی حدود میں کالعدم لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں نے ایک شادی شدہ خاتون کو ماتھے پر گولی مار کر انتہائی بیدردی سے قتل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے مغربی محاذوں پر یمنی فوج اور سعودی رجیم کے عناصر کے درمیان شدید لڑائی

تفصیلات کے مطابق، کالعدم لشکر جھنگوی کے ان خطرناک اور بدنام زمانہ ملزمان نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے نہ صرف خاتون کی جان لی بلکہ اس کے بھائی کو بھی اغوا کر کے سنگین دھمکیاں دیں۔ علاقے میں ان دہشت گردوں کا خوف اور دہشت اس قدر پھیلی ہوئی ہے کہ مقتولہ کے مظلوم والدین خوف کے مارے اپنی لختِ جگر کے کیس کی پیروی کرنے سے بھی گریزاں ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے اس اندوہناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے ان سفاک ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ ان قاتلوں کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

5:32 شام ستمبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔