مری میں کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی 7 بچوں سے مبینہ زیادتی، خبیث مولوی گرفتار

11 اکتوبر, 2026 13:19

گرد تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ایک درندہ صفت مولوی نے 7 معصوم بچوں کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی شکایت موصول ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسجد کے امام عمار امتیاز کو گرفتار کر لیا ہے۔

تھانہ پھگواڑی پولیس نے ملزم کے خلاف فوری طور پر مقدمہ نمبر 145/26 درج کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 1 کروڑ سے زائد چوری کرنے والا کالعدم سپاہ صحابہ کا کارندہ گرفتار، رقم برآمد

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عمار امتیاز نے دورانِ تفتیش متعدد بچوں کے ساتھ درندگی کا اعتراف کر لیا ہے۔ اب تک سات معصوم بچوں کی متاثرین کے طور پر نشاندہی ہو چکی ہے، جبکہ شواہد اکٹھے کرنے اور قانونی کارروائی کو مضبوط بنانے کے لیے تین بچوں کا طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقامی معلومات کے مطابق یہ سفاک ملزم گزشتہ تین سال سے علاقے کی ایک مسجد میں امامت کے فرائض انجام دینے کی آڑ میں معصوم بچوں کو ناظرہ قرآن پڑھاتا تھا اور اس مقدس پیشے کی آڑ میں اپنی غلیظ ذہنیت کی تسکین کرتا رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور میڈیکل رپورٹس کے بعد مزید حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔

2:27 شام اکتوبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔