یمن کے مغربی محاذوں پر یمنی فوج اور سعودی رجیم کے عناصر کے درمیان شدید لڑائی

05 ستمبر, 2026 16:40

شیعیت نیوز : یمن کے مغربی محاذوں پر یمنی فوج (انصار اللہ) اور سعودی رجیم کے حمایت یافتہ عناصر کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سعودی رجیم کی کٹھ پتلی اور مستعفی حکومت کی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے صوبوں تعز اور الحدیدہ کے ساحلی علاقوں میں انصار اللہ کے ٹھکانوں پر 15 فضائی حملے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا، یمنی مسلح افواج کا سعودی رجیم اور اس کے آلہ کاروں کو سخت انتباہ

سعودی رجیم کی پشت پناہی سے کام کرنے والی مستعفی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے تعز اور لحج صوبوں کے درمیان واقع ‘جبل الوترہ’ کے علاقے میں بھی انصار اللہ کی پوزیشنز کے خلاف یلغار شروع کر دی ہے۔

عدن میں قائم اس مستعفی حکومت سے وابستہ میڈیا سیل کے مطابق، اس وقت مختلف محاذوں پر ان کی فورسز اور انصار اللہ کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ دوسری جانب یمنی مسلح افواج نے تاحال ان جھڑپوں اور حملوں کی تفصیلات کے حوالے سے کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

5:32 شام ستمبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔