سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی بڑی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی
شیعیت نیوز : کراچی میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران تکفیری و کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے 3 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان شہر میں حساس مقامات کو نشانہ بنا کر بڑے پیمانے پر تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، فورسز نے پہلی کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو دبوچ لیا، جبکہ دوسری کامیاب کارروائی میں کالعدم سپاہ صحابہ کا ایک متحرک دہشت گرد گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : خان یونس میں ایندھن کے ڈپو پر غاصب اسرائیل کا فضائی حملہ، 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم اور 1 تیار شدہ دیسی ساختہ بم (IED) برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے شہر کو کسی بڑی تباہی سے بچا لیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کے حوالے سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔







