جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا، یمنی مسلح افواج کا سعودی رجیم اور اس کے آلہ کاروں کو سخت انتباہ

05 ستمبر, 2026 16:34

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ یمنی فوج سعودی رجیم اور اس کے حمایت یافتہ آلہ کاروں کی جارحیت اور نقل و حرکت پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی افواج نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سعودی رجیم کے کرائے کے جنگجوؤں کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایک طرف سعودی رجیم نے غزہ میں بھوک اور صیہونی بمباری سے مرتے معصوم بچوں سے آنکھیں پھیر رکھی ہیں، اور ان کی داد رسی کے لیے ایک پائی خرچ کرنے کو تیار نہیں، تو دوسری جانب یہ یزیدی طرزِ عمل کی حامل ریاست یمن پر اپنے امریکی و اسرائیلی آقاؤں کی ایما پر جارحیت اور تباہی پھیلانے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید رہبر خامنہ ای رہ مشکل ترین میدانوں میں حق و باطل کی پہچان کا معیار تھے، محمد باقر قالیباف

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یمنی فوجی عہدیدار نے مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ کے ضلع الجراحی میں ایک یمنی شہری کے گھر پر ہونے والے حملے کو سعودی رجیم اور اس کے گماشتوں کے جنگی جرائم میں ایک اور شرمناک اضافہ قرار دیا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں وارننگ دی کہ یمن کی سرزمین پر سعودی رجیم سے وابستہ فورسز کا ہر اجتماع یمنی مسلح افواج کے لیے ایک جائز فوجی ہدف تصور کیا جائے گا۔

یمنی عہدیدار نے مزید واضح کیا کہ مسلح افواج دشمن کی جانب سے زمینی جنگ چھیڑنے کی کسی بھی تیاری کو سختی سے کچل دیں گی اور ان اجتماعات کو آگے بڑھنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مغربی استعمار کی کاسہ لیس سعودی رجیم یمنی عوام کے فولادی عزم کو توڑنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ یمنی عوام اپنے خلاف جاری ہر طرح کے ظلم اور ناانصافی کے خاتمے کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں اور دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ان کے مضبوط ارادوں کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

5:16 شام ستمبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔