بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے 5 دہشت گرد جہنم واصل
سی سی ڈی
شیعیت نیوز : سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور مقامی پولیس نے بنوں ضلع میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 اہم دہشت گرد گرفتار
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ کئی دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فورسز نے دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنے کے لیے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔







