امریکی فوجی طاقت زوال کا شکار، ایران اپنی صلاحیتوں اور امریکی خامیوں سے بخوبی آگاہ ہے، نیویارک ٹائمز کا اعتراف

05 ستمبر, 2026 11:11

شیعیت نیوز : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اب اپنی دفاعی صلاحیتوں اور امریکی فوجی طاقت کی محدودیتوں کا پہلے سے کہیں زیادہ ادراک ہو گیا ہے۔ نئے امریکی انٹیلی جنس جائزوں سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ ایران امریکی طاقت کی خامیوں اور اپنی اسٹریٹجک طاقت سے مکمل طور پر واقف ہو چکا ہے۔

یہ ہوشربا رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی مرکز برائے تزویراتی و بین الاقوامی مطالعات (CSIS) نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ‘پیٹریاٹ PAC-3 MSE’ میزائل شکن نظام کے انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخیرے میں 28 فروری سے اب تک 65 فیصد کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، اور ان کی تعداد محض 759 رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، امریکہ سالانہ صرف 183 پیٹریاٹ میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جن کی فراہمی میں ساڑھے تین سال کا طویل عرصہ درکار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خطے میں اجتماعی سلامتی کے چینی تصور کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، محمد باقر قالیباف

امریکی تھنک ٹینک نے مزید انکشاف کیا ہے کہ امریکی ‘تھاڈ’ (THAAD) میزائل شکن نظام کا ذخیرہ بھی 452 سے کم ہو کر صرف 278 رہ گیا ہے، جسے دوبارہ مکمل کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نے امریکی حکام کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ فضائی دفاعی میزائلوں کے ذخیرے میں اس تیزی سے کمی کے باعث امریکی فوج ایرانی میزائلوں اور جدید ڈرونز کے مقابلے میں سخت دباؤ کا شکار ہے، اور اب اسے مجبوری میں صرف ‘منتخب اہداف’ پر میزائل داغنے کی محدود پالیسی اختیار کرنا پڑی ہے۔

12:06 شام ستمبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔