خطے میں اجتماعی سلامتی کے چینی تصور کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، محمد باقر قالیباف

05 ستمبر, 2026 11:09

شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں اجتماعی سلامتی کے قیام کے حوالے سے چین کے پیش کردہ تصور کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے ایک اہم پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ چین کی جانب سے مشترکہ سلامتی کو فروغ دینے پر زور دراصل اسی اصول کی عکاسی کرتا ہے جس کی ایران طویل عرصے سے وکالت کرتا آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے علاقائی نمائندگان نامزد

محمد باقر قالیباف نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے ممالک کو اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں حقیقی اور پائیدار استحکام اسی وقت ممکن ہے جب تمام علاقائی ممالک مل کر ایک نیا اور مقامی سلامتی کا نظام تشکیل دیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے ہر قسم کا تعاون کرنے اور اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

واضح رہے کہ تہران طویل عرصے سے خطے کے ممالک پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ خطے سے باہر کی استکباری طاقتوں پر اپنا انحصار ختم کریں اور باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سلامتی کا انتظام خود سنبھالیں تاکہ غیر ملکی مداخلت کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جا سکے۔

12:00 شام ستمبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔