اقتصادی محاصرہ ٹرمپ کی ایجاد نہیں، دشمنوں کو یقینی شکست ہوگی، آیت اللہ سید احمد خاتمی

04 ستمبر, 2026 18:14

شیعیت نیوز : امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نمازِ جمعہ کے خطبوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی دباؤ اور معاشی محاصرہ کوئی نئی بات نہیں اور یہ اسلام کے آغاز سے موجود ہے، لہٰذا ٹرمپ اسے اپنی ایجاد قرار نہیں دے سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن معاشی دباؤ کے ذریعے عوام اور نظام کے درمیان فاصلہ پیدا کر کے جبهۂ حق کو کمزور کرنا چاہتا ہے، تاہم تاریخ گواہ ہے کہ جس طرح صدرِ اسلام کے دشمن ناکام ہوئے تھے، موجودہ دشمنوں کو بھی یقینی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی زیر صدارت انجمن امامیہ بلتستان کا اجلاس، مرکزی اعلان کے بغیر احتجاج نہ کرنے کی اپیل

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ رسولِ خدا (ص) نے معاشی دباؤ کا مقابلہ جہاد اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے کیا، اور آج بھی ہمیں اقتصادی میدان میں مزاحمت اور فکری میدان میں جہادِ تبیین کی ضرورت ہے۔ انہوں نے موجودہ حالات کو ایک ‘مرکب جنگ’ (فوجی، اقتصادی، میڈیا اور ثقافتی) قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے آمادہ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ انہوں نے ‘ہم کر سکتے ہیں’ کے جذبے کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو ایسا کلام نہیں کرنا چاہیے جس سے کمزوری کا تاثر ملے۔

امام جمعہ تہران نے نظام کے ذمہ داروں پر زور دیا کہ وہ عوام کے حق کی خاطر جہادی انداز میں اقتصادی مسائل کو حل کریں، جبکہ عوام اپنی صلاحیتوں کے ساتھ نظام کی مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام صرف عبادات تک محدود نہیں، بلکہ دین اور سیاست لازم و ملزوم ہیں۔ ظلم اور استکبار کے سامنے خاموش رہنے والا اسلام حقیقی نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اپنے خطبے کے آخر میں واضح کیا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ استبداد ہمیشہ ناکام ہوا ہے اور ایران میں پہلوی خاندان کی واپسی کا اب کوئی امکان نہیں۔

7:10 شام ستمبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔