علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی زیر صدارت انجمن امامیہ بلتستان کا اجلاس، مرکزی اعلان کے بغیر احتجاج نہ کرنے کی اپیل

04 ستمبر, 2026 08:55

شیعیت نیوز : مورخہ 3 ستمبر 2026ء کو حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی زیرِ صدارت انجمنِ امامیہ بلتستان کی کابینہ اور مجلسِ نظارت کے اراکین کا ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں گلگت کے موجودہ حالات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ سید افتخار حسین نقوی کی زیر صدارت الفجر انسٹیٹیوٹ میانوالی میں محفلِ میلادِ مصطفیٰؐ کا انعقاد

اجلاس میں بتایا گیا کہ گلگت، استور اور بلتستان مراکز کے مابین مسلسل رابطہ اور مشاورت جاری ہے۔ انجمنِ امامیہ بلتستان نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ علاقائی امن، بھائی چارے اور سکون کو برقرار رکھتے ہوئے غیر مصدقہ اطلاعات یا افواہوں پر کان نہ دھریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسقبل میں کسی بھی قسم کے احتجاج یا مظاہرے کے حوالے سے جب تک مرکز کی جانب سے باقاعدہ فیصلہ اور اعلان نہ ہو، کسی بھی مقام پر کوئی احتجاجی اقدام نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں گلگت میں انجمنِ امامیہ کی جانب سے اب تک کیے جانے والے احتجاج کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر باضابطہ اعلامیہ اور آئندہ کا لائحۂ عمل جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مسنگ پرسنز کے حوالے سے گلگت میں احتجاجی مظاہرہ جاری تھا، تاہم علماء کی اجتماعی گرفتاری کے اقدام کے بعد حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ گرفتار جوانوں کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا۔

9:43 صبح ستمبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔