ایرانی حملے صرف امریکی فوجی اہداف تک محدود رہے، اسماعیل بقائی

04 ستمبر, 2026 08:41

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے دفاعی حملے صرف امریکی فوجی اہداف کے خلاف تھے اور قطر کی جانب سے بین الاقوامی مواصلاتی یونین میں جمع کرائی گئی سرکاری رپورٹ بھی اس حقیقت کی تصدیق کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قطری دستاویز کے مطابق ان حملوں میں کسی غیر فوجی علاقے کو نشانہ نہیں بنایا گیا، سوائے 18 مارچ کو ایک گیس تنصیب کے، جو اس وقت ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی کامیاب جنگی حکمت عملی، امریکی فوجی غرور اور فوری فتح کا خواب چکنا چور

اسماعیل بقائی نے ایران کی جانب سے اہداف کے انتخاب میں اختیار کی گئی احتیاط کا موازنہ امریکی کارروائیوں سے کرتے ہوئے کڑی تنقید کی کہ امریکہ نے متعدد حملوں میں اسکولوں، اسپتالوں، رہائشی علاقوں اور شادی کی تقریبات سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں طرزِ عمل میں واضح فرق ہے؛ ایک طرف وہ معاشرہ ہے جو مشکل حالات میں بھی انسانی و اخلاقی اصولوں کی پابندی کرتا ہے، اور دوسری جانب ایسے جنگ پسند حکمران ہیں جو طاقت کے زعم میں تمام قانونی اور اخلاقی اصولوں کو پامال کر دیتے ہیں۔

9:43 صبح ستمبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔