غزہ سے 18 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا منصوبہ، ایتامار بن گویر کا نیا شوشہ

04 ستمبر, 2026 08:34

شیعیت نیوز : شدت پسند صہیونی وزیرِ قومی سلامتی ایتامار بن گویر نے غزہ کی پٹی میں مقیم تقریباً 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو دوسرے ممالک منتقل کرنے کے ایک متنازعہ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی اس تجویز کو غزہ کی بڑی آبادی کی جبری بے دخلی کے کھلے منصوبے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بن گویر نے اس جبری انخلاء کے منصوبے کو ‘جدائی 710’ کا نام دیا ہے، جس کے تحت لاکھوں فلسطینیوں کو دیگر ممالک منتقل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس حوالے سے صہیونی وزیر نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بعض ممالک ان فلسطینیوں کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں اور غزہ کے بہت سے رہائشی بھی مبینہ طور پر اس علاقے سے نکلنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تیل کے ذخائر خالی کرنے سے امریکی معاشی پالیسیوں کے نتائج سنگین ہوں گے، محمد باقر قالیباف

اپنے منصوبے کی جزئیات بتاتے ہوئے بن گویر نے دعویٰ کیا کہ فلسطینیوں کی منتقلی انہیں کسی نامعلوم مقام پر چھوڑنے کی صورت میں نہیں ہوگی بلکہ انہیں پہلے سے طے شدہ ممالک میں منتقل کیا جائے گا اور اس دوران خاندانوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ اسرائیل ان ممالک کو فلسطینیوں کو قبول کرنے کے عوض باقاعدہ مالی رقم بھی ادا کرے گا۔

اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے بن گویر نے ایک الگ وزارت قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ ان کے مطابق، اس نئی متنازعہ وزارت کے لیے ایک وزیر اور ایک ڈائریکٹر مقرر کیا جائے گا، جبکہ غاصب صہیونی حکومت خود اس منصوبے کے عملی نفاذ کی براہِ راست نگرانی کرے گی۔

10:32 صبح ستمبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔