امریکی میڈیا کا دعویٰ: پاکستانی طیارے یمن جنگ میں شامل، عوام میں شیدید غم و غصہ

08 اکتوبر, 2026 14:34

شیعیت نیوز : امریکی میڈیا کی جانب سے ایک تشویشناک دعویٰ سامنے آیا ہے کہ پاکستان یمن میں حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کے فوجی آپریشن میں باقاعدہ شامل ہو گیا ہے۔ امریکی رپورٹ میں ایک سینئر پاکستانی فوجی اہلکار کے حوالے سے یہ سنسنی خیز دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی لڑاکا طیارے یمن میں مسلسل فضائی حملے کر رہے ہیں۔

اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد پاکستانی عوام اور مظلوموں کے حامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں اور مبصرین کا واضح طور پر یہ کہنا ہے کہ مسلم ممالک بالخصوص پاکستان اور ترکیہ کی قیادت نے غزہ کی تباہی اور مظلوم فلسطینی بچوں کی آہ و بکا پر مجرمانہ بے حسی اختیار کر رکھی ہے۔ عوام سراپا احتجاج ہیں کہ ایک طرف ہمارے حکمران فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش ہیں، لیکن دوسری جانب مالی مفادات، ڈالرز اور سونے کے ڈھیر کے حصول کے لیے سعودی ولی عہد کی خوشنودی کی خاطر یمن جیسی پرائی جنگ میں کودنے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 1 کروڑ سے زائد چوری کرنے والا کالعدم سپاہ صحابہ کا کارندہ گرفتار، رقم برآمد

عوام کا ماننا ہے کہ حکمران محض خزانوں اور امداد کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، جس کے لیے وہ فلسطین جیسے سلگتے ہوئے انسانی اور اسلامی مسئلے کو یکسر پسِ پشت ڈال چکے ہیں۔ یہ صورتحال واضح کرتی ہے کہ حکمرانوں کے فیصلوں اور عوام کے جذبات کے درمیان ایک گہری خلیج موجود ہے؛ کیونکہ پاکستانی عوام ہمیشہ مظلومینِ جہاں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی ایسی جنگ کا حصہ بننے کے شدید مخالف ہیں جس کا مقصد محض چند ڈالرز کا حصول ہو۔

3:20 شام اکتوبر 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔