سرکاری ٹی وی پر تکفیری دہشگرد اورنگزیب فاروقی پروموٹ، ریاست کی شیعہ دشمن پالیسی عیاں

03 ستمبر, 2026 15:26

شیعیت نیوز : سرکاری ٹی وی چینل پر ‘شیعہ کافر’ کے نعرے لگانے والے تکفیری دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کو پروموٹ کیے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ریاست پاکستان کی شیعہ دشمن پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 اہم دہشت گرد گرفتار

اس حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ شخص سو سے زائد دہشت گردانہ کارروائیوں کی ایف آئی آرز میں باقاعدہ نامزد ہے۔ فورتھ شیڈول میں شامل ہونے کے باوجود اس کی جانب سے ملک میں مسلسل تفرقہ اور فتنہ پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے، جس پر سرکاری ٹی وی کی کوریج انتہائی تشویشناک ہے۔

اس افسوسناک صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے اور کھل کر بتائے کہ حکومت آخر اس طرح کے اقدامات کے ذریعے کیا چاہتی ہے۔

4:30 شام ستمبر 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔