کویت کے علی السالم ایئر بیس پر سپاہ پاسداران کا تباہ کن میزائل اور ڈرون حملہ، متعدد امریکی ہلاک

02 ستمبر, 2026 16:33

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے بہادر مجاہدوں نے کویت کے علی السالم ایئر بیس پر امریکی کمانڈر کے ہیڈکوارٹر اور رہائش گاہوں پر مشترکہ میزائل اور ڈرون حملہ کر کے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ اس انتہائی کامیاب اور تباہ کن حملے میں ایک امریکی ڈرون ہینگر اور ڈپلائمنٹ ریمپ کو آگ لگ گئی جس سے متعدد ڈرونز تباہ ہو گئے، جبکہ اس کارروائی کے نتیجے میں کئی امریکی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھرپور انتقامی کارروائی جنوبی ایران کے علاقے سیریک میں ایک شادی کی تقریب پر امریکی دہشت گردی اور سفاکانہ بمباری کے براہِ راست جواب میں کی گئی ہے، جس میں ایک معصوم بچے سمیت پانچ نہتے شہری شہید اور تقریباً 70 زخمی ہوئے تھے۔ سپاہ کی جانب سے یہ منہ توڑ جوابی حملہ اردن، بحرین، اربیل اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں پر حملوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا آغاز آبنائے ہرمز میں جزیرہ لارک پر امریکی جارحیت کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف جنگ میں پینٹاگون شدید بحران کا شکار، آرمی سیکرٹری مستعفی، امریکی اڈے کو بھاری نقصان

اس کامیاب آپریشن کے بعد سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے براہِ راست کویتی عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر زور دیا ہے۔ سپاہ کے اعلامیے میں کویت کے معزز عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ اپنی محبت اور گہرے تعلقات کو بخوبی جانتے ہیں، ہمیں جس چیز سے تکلیف اور تشویش ہے وہ اسلامی سرزمینوں پر اس دہشت گرد اور بچوں کے قاتل امریکی فوج کا ناپاک قبضہ ہے۔

اپنے پیغام میں سپاہ پاسداران نے اس جوابی کارروائی کو خطے میں امریکی فوجی موجودگی کے خلاف مزاحمت کا حصہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ حملے کویت کی پاکیزہ سرزمین کو امریکی کافروں کی آلودگی سے پاک کرنے میں مدد کے لیے کیے گئے ہیں۔ بیان میں اس امید کا پرزور اظہار کیا گیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے امریکی تسلط اور خونخوار صہیونی رجیم کا مکمل خاتمہ ہوگا، تاکہ کویت کے معزز عوام ان قابض جارحوں سے حقیقی آزادی اور مکمل خودمختاری حاصل کر سکیں۔

5:44 شام ستمبر 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔