ایران کے خلاف جنگ میں پینٹاگون شدید بحران کا شکار، آرمی سیکرٹری مستعفی، امریکی اڈے کو بھاری نقصان

02 ستمبر, 2026 16:30

شیعیت نیوز : ایران کے خلاف تھوپی گئی جنگ کے ساتویں مہینے میں امریکی محکمہ جنگ (پینٹاگون) شدید اندرونی بحران اور خلفشار کا شکار ہو گیا ہے۔ آرمی کے سیکرٹری ڈین ڈریسکول نے امریکی وزیر جنگ پِٹ ہیگسٹ کے ساتھ فوجی منصوبوں اور سینئر افسران کی مسلسل برطرفی پر پیدا ہونے والے شدید اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ کم از کم چار سینئر جرنیلوں کی برطرفی یا استعفوں نے پینٹاگون کے انتظامی ڈھانچے کو مزید بے ترتیب اور کمزور کر دیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، سینئر فوجی کمانڈروں نے ایک خفیہ دستاویز کے ذریعے وزیر جنگ کو خبردار کیا ہے کہ وسائل کی شدید کمی، افواج پر حد سے زیادہ دباؤ اور ہتھیاروں کے تیزی سے ختم ہوتے ذخائر کے باعث اس جنگ کو جاری رکھنا ناممکن ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک چوتھائی ریپر ڈرونز تباہ یا استعمال ہو چکے ہیں، جبکہ بحرالکاہل سے واحد طیارہ بردار جہاز مشرقِ وسطیٰ منتقل کیے جانے پر امریکی اتحادی بھی سخت پریشانی اور تشویش میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جارحیت نے دو دہائیوں میں 6 شادیوں کو سوگ میں بدل دیا، افغانستان سے ایران تک خونی شادیوں کا سلسلہ

سیاسی محاذ پر بھی امریکی انتظامیہ کو شدید ہزیمت کا سامنا ہے، جہاں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے ٹرمپ کی پالیسی کو "ناکام اور لاپرواہ” قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ریپبلکنز میں بھی ٹرمپ کی متضاد پالیسیوں پر شدید ناراضگی پائی جاتی ہے اور وہ اسے بغیر کسی واضح منصوبے کے شروع کی گئی جنگ قرار دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، صدر ٹرمپ اس جنگ کی دلدل میں بری طرح پھنس چکے ہیں اور اب یہاں سے نکلنے کا کوئی محفوظ راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، ایران کے تابڑ توڑ اور منہ توڑ حملوں کے نتیجے میں بحرین میں موجود امریکی اڈے کو 400 ملین ڈالر کا غیر معمولی نقصان پہنچا ہے، جس کے بعد امریکی بحریہ کے آپریشنز کے سربراہ ایڈمرل ڈیرل کاڈل نے اعلان کیا ہے کہ وہ فی الحال بحرین واپس نہیں جائیں گے۔ ایران کی فیصلہ کن جوابی کارروائیوں کے خوف سے جنگ کے آغاز پر بحرین سے نکالے گئے 1300 امریکی فوجیوں کے خاندان 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی واپس جانے سے قاصر ہیں اور شدید عدم تحفظ و مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

5:46 شام ستمبر 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔