امریکی جارحیت نے دو دہائیوں میں 6 شادیوں کو سوگ میں بدل دیا، افغانستان سے ایران تک خونی شادیوں کا سلسلہ

02 ستمبر, 2026 16:26

شیعیت نیوز : گذشتہ دو دہائیوں کے دوران جنگی جرائم اور دہشت گردی میں ملوث امریکی فوج نے افغانستان، عراق، یمن اور اب اسلامی جمہوریہ ایران میں 6 شادی کی تقریبات کو نشانہ بنا کر انہیں سوگ میں تبدیل کر دیا ہے۔ ان وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں بے گناہ شہری، خاص طور پر خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں۔

خونی شادیوں کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو امریکی دہشت گرد فوج نے افغانستان میں 2002 اور 2008 (دو مرتبہ)، عراق میں 2004، اور یمن میں 2013 میں شادی کی خوشیوں کو ماتم میں بدلا۔ اب اس مجرمانہ اور ظالمانہ سلسلے کی تازہ ترین کڑی یکم ستمبر 2026 کو ایران کے صوبہ ہرمزگان میں دیکھنے میں آئی ہے جہاں ایک پرامن شادی کی تقریب پر بمباری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کسی بھی فوجی خطرے کا بروقت اور انقلابی جواب دیا جائے گا، میجر جنرل علی عبداللہی

ہرمزگان میں ہونے والے اس حالیہ امریکی حملے میں متعدد بے گناہ شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس وحشیانہ جنایت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دشمن کو سخت ترین جواب دینے کا پختہ عزم ظاہر کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اس ظالمانہ عمل کے ذمہ داروں کو ہر صورت کڑی سزا دی جائے گی۔

اس صورتحال پر خبردار کیا گیا ہے کہ یہ مجرمانہ حملے امریکی جنگی جرائم کا ایک مستقل نمونہ بن چکے ہیں۔ عالمی برادری، خاص طور پر اقوام متحدہ، عالمی عدالتِ انصاف (ICJ) اور بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کو چاہیے کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں اور اس سفاکانہ عمل کو معمول بننے سے سختی سے روکیں، بصورتِ دیگر امریکی درندگی کا یہ خونی سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔

5:13 شام ستمبر 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔